ایران کا اسرائیل پر حملہ، تہران میں شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے

اسرائیل پر حملے کے بعد ایران میں ہزاروں شہری جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں سیکڑوں ایرانی شہری اسرائیل پر حملے کی خوشی منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور ’ڈیتھ ٹو اسرائیل‘ اور ’ڈیتھ ٹو امریکہ‘ کا نعرہ لگایا۔

تہران میں برطانوی سفارت خانے کے باہر بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوئے، ایران کے تیسرے بڑے شہر اصفہان میں بھی مظاہرہ کیا گیا جہاں دمشق حملے میں ہلاک ہونے والے جنرل میں سے ایک بریگیڈیئر جنرل محمد رضا زاہدی کو دفن کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ لبنانی دارالحکومت بیروت میں بھی اسرائیل پر ڈرونز حملوں کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں