آئی پی ایل میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر بی سی سی آئی سخت، فرنچائزز کو وارننگ جاری

حیدرآباد (دکن فائلز) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے تمام 10 فرنچائزز کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔

بی سی سی آئی سکریٹری دیواجیت سائکیہ کی جانب سے فرنچائز مالکان اور حکام کو آٹھ صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ بھیجا گیا، جس میں سیکیورٹی، نظم و ضبط اور پروٹوکول کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کچھ کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے ٹیم مینیجر کی اجازت کے بغیر غیر متعلقہ افراد کو ہوٹل رومز تک رسائی دی تھی، جس پر بورڈ نے سخت ناراضی ظاہر کی۔

نئی ہدایات کے تحت اب کسی بھی مہمان کو تحریری اجازت کے بغیر کھلاڑیوں یا اسٹاف کے کمروں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ملاقاتیں صرف ہوٹل کی لابی یا مخصوص عوامی مقامات پر ہی کی جا سکیں گی۔

بی سی سی آئی نے “ہنی ٹریپ” اور دیگر سیکیورٹی خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے فرنچائزز کو مزید محتاط رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں