سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے حج کی تیاری کیلئے پریڈ کا انعقاد کیا۔ یہ پریڈ مکہ میں منعقد کی گئی، لاکھوں عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی پریڈ میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، پریڈ کے دوران فوجی دستوں نے نماز بھی ادا کی۔ اس موقع پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے قد آور بینر بھی آویزاں کیے گئے۔
Video: Prince Abdulaziz bin Saud, Interior Minister of Saudi Arabia, stands on the readiness of the Hajj security forces to carry out their tasks in preserving the security and safety of the pilgrims. pic.twitter.com/Ue0yFCHbT1
— The Holy Mosques (@theholymosques) June 22, 2023
پریڈ کا معائنہ کرنے کیلئے سعودی عرب کے وزیر داخلہ عبدالعزیز بن سعود اور سینئر سیکیورٹی کمانڈرز بھی موجود تھے۔اسپیشل فورسز کے اہلکاروں نے اسلحہ سمیت عمارت سے نیچے اترنے کا مظاہرہ کیا۔
An event annually held to showcase readiness for Hajj by displaying preparations that'll ensure the safety of pilgrims. pic.twitter.com/r8JITfbqqh
— The Holy Mosques (@theholymosques) June 21, 2023
چیف آف جنرل ڈائریکٹوریٹ فار پبلک سیکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد علی بسامی حج سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز حج سے متعلقہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
— The Holy Mosques (@theholymosques) June 21, 2023
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مکہ، مقدس مقامات، مدینہ اور دیگر سڑکوں پر سیکیورٹی مشق کی ہے۔ حج کے موقع پر سیکیورٹی مقاصد کیلئے مصنوعی ذہانت کے ٹولز اور دیگر ڈیجیٹل ایپس کو بھی استعمال کیا جائے گا۔


