بکرے کے جسم پر اللہ اور محمد لکھا ہے، ہدیہ ایک کروڑ 11 لاکھ 786، قربانی کے خصوصی جانور کی فروخت کےلئے حیدرآباد کے مدرسہ کے ذمہ داران ممبئی میں

(دکن فائلز ڈاٹ کام) عیدالاضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کی منڈیاں لگائی جاتی ہیں جس میں بعض مخصوص قسم کے جانور بھی ہوتے ہیں جسے بڑی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے، اسی طرح ممبئی میں ایک بکرا کو فروخت کےلئے لایا گیا جبکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس بکرے پر اللہ اور محمد لکھا ہوا ہے۔
اردو ٹائمز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سے ایک مدرسہ کے ذمہ داران ممبئی آئے ہیں، ان کے ہاتھوں میں ایک بکرے کی تصویر ہے جس پر اللہ محمد لکھا ہوا ہے۔ مدرسہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ اسے فروخت کرکے اس کی رقم مدرسہ میں استعمال کی جائے گی۔ حیدرآباد کے اللہ پور بورا بنڈہ علاقہ میں مدرسہ فیضان عائشہ کے ناظم عبدالواحد نظامی نے بتایا کہ ان کے گھر میں ایک بکرا ہے جس کے جسم پر ایک طرف اللہ اور ایک طرف محمد لکھا ہوا ہے جس کی تصدیق بہت سے مفتیا کرام اور علمائے کرام نےے کی ہے جو لکھا ہے وہ صحیح ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بکرا 80 کیلو کا ہے اور بہت خوبصورت بھی ہے۔ مدرسہ نے جب یہ دیکھا تو یہ منصوبہ بنایا گیا کہ اس کے ذریعہ مدرسہ کی مالی حیثیت بہتر و مستحکم ہوسکتی ہے، اگر کوئی بھی صاحب حیثیت قربانی کےلئے خریدتے ہے تو اس سے ایک مدرسہ کی ضرورت بھی ہوری ہوسکتی ہے۔
مدرسہ کے ذمہ داران نے بتایا کہ بکرا فروخت کرنے سے جو رقم حاصل ہوگی اس سے مدرسہ کےلئے ذاتی زمین بھی خریدی جاسکتی ہے۔ اسی مقصد کے تحت مدرسہ کے ذمہ دار ممبئی کی مشہور منڈی دیونار پہنچے۔ یہاں لوگوں کو بکرے کی تصویر دکھاکر اس کے بارے میں جانکاری دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بکرے منڈی میں بڑی قیمتوں پر بکرے فروخت ہوتے ہیں تاہم اسے تجارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے، لیکن ہمارا مقصد اس سے مدرسہ کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے خصوصی بکرے کو خرید کر اپنی آخرت سنوارنے کی بات کی۔
مدرسہ انتظامیہ نے اس مخصوص بکرے کا ہدیہ ایک کروڑ 11 لاکھ 786 روپئے رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں