حیدرآباد 11_ مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر محمد مسعود احمد چیف آپریٹنگ آفیسر رینووا بی بی کینسر ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآباد نے ہفتہ 14 مارچ 2026 سے ریاست تلنگانہ میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی ( جماعت دہم ) کے سالانہ امتحانات کے امیدواروں کی کامیابی کے لئیے دعااور نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر چیکہ امتحانی اوقات 30_9تا 30_12بجے ہیں امیدواروں کو چاہئیے کہ وہ اپنے اپنے امتحانی مراکز پر 9 بجے یا اس سے پہلے ہی پہنچ جائیں۔
پروفیسر محمد مسعود احمد جنہوں نے اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی ہے لیکن انگریزی میڈیم میں 7 پوسٹ گریجویشن رکھتے ہیں اور اسکولس کے علاوہ پروفیشنل کالجس اور یونیورسٹیز کے طلباء کو تعلیم دینے کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں اور ہندوستان کے علاوہ بیرونی ملکوں میں 250 سے زیادہ تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز میں بحیثیت وزیٹنگ پروفیسر تعلیمی خدمات انجام دیتے آرہے ہیں، انہوں نے ان دئیے جارہے رہنمایانہ خطوط کو طلباء سے واقف کرانے کی اسکولس کے ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ سے خواہش کرتے ہوئے امتحانی امیدواروں سے مزید کہا کہ کوئی لڑکی کسی لڑکے کو حتی کہ کسی اجنبی لڑکی کو بھی جس سے امتحان کے دوران ملاقات ہو اپنا سیل فون نمبر نہ دے۔
انہوں نے کہا کہ ہر امیدوار کو چاہئیے کہ وہ امتحان سے دودن قبل ہی امتحان کے سنٹرکاپتہ نہ صر ف پتہ معلوم کرلے بلکہ وہاں تک جاکر دیکھ لیں کہ سنٹر کس مقام پر ہے، والدین اور سرپرست بھی اس جانب خصوصی دلچسپی لیں انہوں نے بطور خاص ایک نکتہ کی طرف توجہ دلائی کہ امتحان سے ایک دن قبل کی نیند اور امتحان کے دن ناشتہ ضروری ہے اور اس جانب والدین بھی توجہ دیں تاکہ بچوں کا دماغ پرسکون رہے۔ امتحان کو جانے سے پہلے رات کو ہی اپنا ہال ٹکٹ،پن ، پنسل ،ربر، اور اسکیل ایک جگہ رکھ لیں بہتر یہ ہیکہ جو پین PEN روز استعمال کرتے ہیں اسی پین کو امتحان میں بھی استعمال کریں۔
امتحان کے خوف کو دل سے بالکل نکال دیں ایک دن قبل رات کو زیادہ دیر تک نہ جاگیں اور پھر صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئیے اٹھ جائیں کامیابی کا دارومداردماغ کے پرسکون رہنے میں ہی ہے اپنے آپ کو کامیاب ہونے کے جذبات سے ہی سرشار رکھیں سوالیہ پرچہ ہاتھ میں لیتے ہی کم از کم 5 منٹ پرچہ کو اچھی طرح پڑھ لیں زیادہ نمبرات والے سوالات پہلے حل کرنے کی کوشش کریں تاکہ باقی وقت میں کم نمبرات والے جوابات تحریر کئیے جاسکیں جواب لکھتے وقت جواب کو باربار کاٹنے سے پرچہ جانچنے والوں پر اچھا اثر نہیں پڑھتا اس کا بطور خاص خیال رکھیں۔
تمام امتحانی امیدواروں نے اب تک کافی محنت سے امتحانی تیاری کی، اللہ رب العزت محنت کرنے والوں کو اس کا پھل کامیابی کی شکل میں ضرور عطاکریں گے امیدواروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے آپ کو نقل نویسی سے دور رکھیں امتحانی عملہ کو بھی چاہیئے کی امتحانی امیدواروں کیساتھ محبت سے پیش آئیں ان میں امتحان کاخوف آنے نہ دیں امتحانی امیدواروں کو بھی چاہیئے کہ وہ انویجلیٹرس کے ساتھ انتہائی ادب واخلاق کے ساتھ پیش آیئں _


