مدھیہ پردیش کانگریس نے بھی اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔
مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے رکن اسمبلی و سابق وزیر اور پسماندہ طبقات کمیشن کے چیئرمین گوری شنکر بیسن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں انہیں مبینہ طور پر ایک تقریب میں نابالغ لڑکیوں کو نامناسب طریقے سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
In a video tweeted by MP #Congress, #BJP MLA and former minister #GaurishankarBisen was spotted touching girls inappropriately during an event.#MadhyaPradesh pic.twitter.com/jldG38DyLe
— Free Press Madhya Pradesh (@FreePressMP) June 23, 2023
وائرل ویڈیو میں بی جے پی رہنما کو نابالغ لڑکیوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ بظاہر تصویر لینے کےلئے ان کی چھاتی و بازوؤں کو چھو رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش کانگریس نے رکن اسمبلی گوری شنکر کی انتہائی فحش و گندی حرکت پر تنقید کی اور ٹوئٹ کیا کہ ’بی جے پی ایم ایل اے، سابق وزیر اور پسماندہ طبقات کمیشن کے چیئرمین گوری شنکر بسن لڑکیوں کے ساتھ شرمناک حرکت کر رہے ہیں۔ بیٹی کو بی جے پی لیڈروں سے بچاؤ‘۔
اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ممبئی کانگریس سیوادل کے ریاستی کوآرڈینیٹر مکیش گپتا نے کہا کہ ’ان لڑکیوں کی ایک خاتون ڈاکٹر سے کونسلنگ کی جانی چاہیے اور رپورٹ کو عام کیا جانا چاہیے۔ لڑکیوں کے ساتھ ایسی حرکت شرمناک ہے، بی جے پی لیڈروں کو شرم آنی چاہئے، شیوراج سنگھ چوہان کچھ شرم کرو، دیکھو تمہاری پارٹی کے لیڈر کیا کر رہے ہیں؟‘۔


