محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل، پاکستانی کرکٹر کی ستائش(ویڈیو دیکھیں)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی محمد رضوان کی مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کر رہے ہیں، پاکستانی کرکٹر کی صفائی کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں