اب مسلمانوں کے پڑھنے پر بھی اعتراض! میڈیکل اور انجینییرنگ کی ساری سیٹیں ’اجمل کے لوگ‘ لے جائیں گے: آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا ایک اور متنازعہ بیان

آسام کے وزیراعلیٰ کی جانب سے آئے دن متنازعہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ متنازعہ بیان جس میں انہوں نے کہا کہ میڈیکل اور انجینئرنگ کی نشستوں پر ’اجمل کے لوگوں‘ کا قبصہ ہوجائے گا جس پر شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ آسام کی سیاسی جماعت اے آئی یو ڈی ایف کے صدر اور رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل کی جانب سے اجمل فاؤنڈیشن کے ذریعہ مسابقتی امتحانات کے لیے کوچنگ دی جاتی ہے اور اس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔
انگریزی روزنامہ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ’اگر ہم تعلیم کو ترجیح نہیں دیں گے تو آسام کی میڈیکل اور انجینئرنگ کی سیٹیں کون لے گا؟ اجمل کے لوگ‘۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ان کے پڑھنے اور سیٹیں لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، بیس تیس فیصد لے لو، لیکن اگر وہ سب لے لیں گے تو ہمیں اس سے تکلیف ہو گی‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں