راجستھان کی اجمیر درگاہ شریف سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد ایک خاتون کی مذمت کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اجمیر شریف درگاہ کے احاطہ میں ایک خاتون کی جانب سے رقص کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہ کلپ پیر کو اس وقت ریکارڈ کی گئی جب ایک عقیدت مند اجمیر درگاہ کے صحن سے گذر رہا تھا۔
ابھی تک رقص کرنے والی خاتون کی شناخت ظاہر نہ ہوسکی لیکن اس قسم کی حرکت پر بڑے پیمانہ پر تنقیدیں کی جارہی ہے۔ درگاہ کے خادم نے اس سلسلہ میں افسوس کا اظہار کیا کہ مقدس مقام پر اس طرح کی حرکت کس طرح کی گئی جبکہ یہاں ہندو اور مسلمان بڑے عقیدت و احترام آتے ہیں۔
अजमेर में ख्वाजा मोइनुद्दीन चिश्ती की दरगाह में महिला का डांस करते हुए वीडियो वायरल#DanceVideo #AjmerSharif #DargahKhwajaMoinuddinChishti #Ajmer pic.twitter.com/5SaJfKPUIx
— India TV (@indiatvnews) June 27, 2023
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون درگاہ کے احاطہ میں ائرفون لگائے ہوئے ہے اور صحن سے گزرتے ہوئے رقص کررہی ہے۔ جب اس طرح کی حرکت کی گئی تب کسی نے مبینہ طور پر اس منظر کو ریکارڈ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر عقیدتمندوں کی جانب سے خاتون پر سخت تنقیدیں کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس طرح کی حرکت سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔