13 سالہ لڑکے نے تالا توڑ کر بنک لوٹنے کی کوشش کی، محبوب آباد میں حیرت انگیز واقعہ

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع میں ایک حیران کردینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ساتویں جماعت کے 13 سالہ طالب علم نے بنک لوٹنے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق 13 سالہ لڑکے نے بنک کی گیٹ کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوا اور اس نے پیسوں کے لیے میز اور دراز کو تلاش کیا۔ کچھ نہ ملنے پر وہ گھر چلا گیا۔ یہ حیران کن واقعہ محبوب آباد ضلع کے بیارام منڈل میں واقع ایس بی آئی برانچ میں پیش آیا۔ لڑکے کی تمام حرکتیں سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگئیں۔
چوری کی کوشش کرنے والا لڑکا ارسولا پورم کا رہنے والا تھا۔ اس نے بیارام-پانڈیپامپولا روڈ پر واقع ایس بی آئی برانچ میں چوری کرنے کی کوشش کی۔ وہ بیلچہ لے کر بینک گیا اور دروازے کا تالا پیچھے کی گرل سے توڑ کر اندر داخل ہوا۔ پیسے نہ ملنے پر وہ واپس پلٹ گیا۔ اگلی صبح جب بینک ملازم نے دیکھا کہ بنک کا تالا ٹوٹا ہوا ہے تو اس نے فوری طور پر حکام کو اس کی اطلاع دی۔ پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اب سوال بنک کی سیکوریٹی پر اٹھ رہے ہیں کیونکہ ایک 13 سالہ لڑکے نے چوری کرنے کےلئے بڑی آسانی سے انتہائی محفوظ مانے جانے والے بنک کے اندر داخل ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں