ایک بار پھر ہائی کورٹ کی طرف سے منیش سسودیا کی ضمانت مسترد

منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتار عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کو ضمانت دینے سے دہلی ہائی کورٹ نے انکار کردیا ۔ جسٹس دنیش کمار شرما نے کہا کہ اس موقع پر سیسوڈیا کو ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔
اس مقدمہ کے دیگر ملزمین ابھیشیک بوئن پلی ۔ بینوئے بابو ۔ وجئے نائر کی ضمانت کی درخواستوں کو بھی ہائی کورٹ نے مسترد کردیا ۔
دہلی شراب اسکام میں بدعنوانیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے سی بی آئی نے اس سال 26 فروری کو سیسوڈیا کو گرفتار کیا تھا تب سے وہ ضمانت کےلئے مسلسل درخواستیں داخل کررہے ہیں ۔ ہائی کورٹ کو سرکاری وکیل نے بتایا کہ سیسو ڈیا کے خلاف الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اس لئے انہیں اس موقع پر ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں