مدھیہ پردیش کانگریس کے رہنما عباس حفیظ نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک قبائلی مزدور پر سرعام پیشاب کرنے والا شخص پرویش شکلا بی جے پی رکن اسمبلی کیدارناتھ شکلا کا قریبی ہے جبکہ کیدارناتھ نے اس سے انکار کیا ہے۔
https://twitter.com/SupriyaShrinate/status/1676229435580907520?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1676229435580907520%7Ctwgr%5E268a93acf09dc71d9a9013fab56694cbea556a2f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.qaumiawaz.com%2Fnational%2Fdabang-urinated-on-tribal-labourer-in-madhya-pradesh-accused-of-being-close-to-bjp-mla
اطلاعات کے مطابق سیدھی علاقہ میں ایک دبنگ شخص کی جانب سے انتہائی شرمناک حرکت کی گئی جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انتہائی شرمناک کرنے والے شخص کو بی جے پی رہنما کہا جارہا ہے جبکہ بی جے پی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی شرمناک کرنے والے والے شخص سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیطان صفت شخص ایک قبائلی مزدور کے جسم پر پیشاب کررہا ہے۔ اس کی شناخت بی جے پی رکن اسمبلی کیدار شکلا کا نمائندہ پرویش شکلا کے طور پر کی جارہی ہے۔
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے ملزم کے خلاف این ایس اے لگانے کی بات کہی ہے، لیکن ابھی تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
وائرل ویڈیو میں ایک شخص، جو بیبا قبائل طبقہ کا بتایا جا رہا ہے، فٹ پاتھ پر بیٹھا ہوا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ دوسرا شخص جس کی شناخت پرویش شکلا کی شکل میں کی گئی ہے، اس کے اوپر پیشاب کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے۔


