اترپردیش میں قاضی صاحب نے شادی کی تقریب میں مہمانوں کو ڈانس کرتے دیکھ کر نکاح پڑھانے سے ہی انکار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق قاضی صاحب نے ایک شادی کی تقریب میں مہمانوں کو ڈی جے کی دھن پر ڈانس کرتے دیکھا اور نکاح پڑھانے سے انکار کر دیا۔
یہ واقعہ اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں پیش آیا جہاں سکندر نامی قاضی صاحب شادی کی محفل میں غیرشرعی حرکت کرنے پر مہمانوں کی کلاس لی اور نکاح پڑھانے سے ہی انکار کردیا۔ مہمانوں نے قاضی صاحب سے معذرت کی۔
دولہے میاں کے والد نے قاضی مولانا سکندر صاحب کی منت سماجت کی اور مہمانوں کے ڈانس کرنے پر معافی مانگی جس کے بعد قاضی صاحب نے دوبارہ اس طرح کی غلطی نہ کرنے کی تاکید کی اور نکاح پڑھایا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے قاضی صاحب کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔


