کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے آسام کے وزیراعلیٰ ہمانتا بسواشرما کے اس تبصرے پر سخت رد عمل ظاہر کیا کہ سبزیوں کی قیمتیں مسلم تاجروں کی وجہ سے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرما اپنی ذاتی ناکامیوں کا الزام مسلمانوں پر لگارہے ہیں۔
देश में एक ऐसी मंडिली है जिसके घर अगर भैंस दूध ना दे या मुर्ग़ी अण्डा ना दे तो उसका इल्ज़ाम भी मियाँ जी पर ही लगा देंगे। शायद अपने “निजी” नाकामियों का ठीकरा भी मियाँ भाई के सर ही फोड़ते होंगे।आज कल मोदी जी की विदेशी मुसलमानों से गहरी यारी चल रही है, उन्हीं से कुछ टमाटर, पालक, आलू… https://t.co/1MtjCnrmDT
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) July 14, 2023
اسدالدین اویسی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کے گھر میں بھینسیں دودھ نہیں دیتی ہے یا مرغی انڈہ نہیں دیتی ہے، تب بھی اس کےلئے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرایا جائے گا۔
انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ملک میں ایک ایسے لوگ ہیں جن کے گھر میں اگر بھینس دودھ نہ دے یا مرغی انڈے نہ دے تو وہ میاں جی کو مورد الزام ٹھہرائیں گے۔ اپنی “ذاتی” ناکامیوں کےلئے بھی میا بھائی کو مورد الزام ٹھہرا دیں گے، آج کل مودی جی کی غیرملکی مسلمانوں سے گہری دوستی ہے، ان سے ٹماٹر، پالک، آلو وغیرہ منگوائیں‘۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ہیمنت بسوا سرما نے ایک عجیب بیان دیا تھا جس پر تنقیدیں کی جارہی ہے۔ انہوں نے ترکاری کی قیمتوں میں اضافہ کےلئے مسلمانوں کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔


