اترپردیش میں سڑک پر جمعہ کی نماز پڑھنے کے الزام میں مقدمہ درج، مسجد کے امام گرفتار

اتر پردیش میں سڑک پر جمعہ کی نمازِ ادا کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اترپردیش پولیس نے اس سلسلہ میں مسجد کے امام کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق مظفرنگر کی ایک مسجد کے باہر سڑک پر مبینہ طور پر نماز جمعہ ادا کی گئی جس کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی اور مسجد کے امام کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مظفر نگر کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران کچھ لوگوں نے سڑک پر نماز ادا کی جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس معاملہ میں سخت کاروائی کی گئی اور مسجد کے امام کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلہ میں 25 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جنہوں نے سڑک پر نماز ادا کی ہے۔ اس معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 341 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی اور آگے کی کارروائی میں مسجد رحمان کے امام مولانا نسیم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کہ وائرل ویڈیو کے ذریعہ پولیس دیگر لوگوں کی شناخت میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں سڑکوں پر نماز کے خلاف ہندوتوا تنظیموں نے ہنومان چالیسا کا پاٹھ شروع کر دیا تھا۔ اس کے بعد ہوئے ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے اترپردیش سمیت کئی ریاستوں میں سڑکوں پر نماز پڑھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں