یکساں سول کوڈ کا مقصد مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے: سیتارام یچوری

سی پی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتارام یچوری نے ملک میں یونیفارم سول کوڈ کے تعلق سے مودی حکومت کے ذریعہ چھوڑے گئے شوشے کو مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش اور 2024 کے پارلیمانی الیکشن سے قبل ملک کو فرقہ وارانہ خطوط پر بانٹنے کی سازش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یو سی سی کا واضح مقصد مسلمانوں کو نشانہ بنانااوراس کے ذریعہ ووٹروں کو مذہبی خطوط پر تقسیم کرنا ہے۔ یوسی سی کے خلاف کیرالاکے کوزی کوڈ میں سی پی ایم کی جانب سے منعقدہ قومی سمینار کا افتتاح کرتے ہوئے سیتارام یچوری نے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ گوا میں پہلے ہی سے یو سی سی نافذ ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ پارسیوں کو، سکھوں کو، عیسائیوں کو اور قبائلیوں کو اس (یونیفارم سول کوڈ) سے مستثنیٰ رکھا جائےگا۔ توپھر بچا کون؟یہی اس قانون کا اصل مقصد ہے۔‘‘

کمیونسٹ رہنما نے پارسیوں، سکھوں، عیسائیو ںاور قبائلیوں کو اس سے مستثنیٰ رکھنے کے بیانات کا حوالہ دیا، پوچھا کہ ’’پھر بچا کون؟ اس قانون کا اصل مقصد کیا ہے؟‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں