تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آئندہ تین دنوں تک شدید بارش کی پیش قیاسی: محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، کھمم، نلگنڈہ اور سوریا پیٹ کےلئے ریڈ الرٹ جاری

تلنگانہ میں آئندہ تین دنوں کے دوران شدید بارش ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ خلیج بنگال میں آج ہوا کا کم دباو بن رہا ہے جس کے اثر سے بارش ہوسکتی ہے۔

ریاست میں آئندہ تین دنوں کے دوران شدید سے شدید تر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آئندہ دو دنوں میں محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ میں کہیں کہیں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ ان اضلاع کےلئے ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

اسی طرح ملگ، کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، جنگاوں، سدی پیٹ اضلاع کےلئے اورینج الرٹ جاری کیاگیا۔ جگتیال راجنا سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگیری اور دیگر اضلاع میں بھی شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

چہارشنبہ سے جمعرات کی صبح تک کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد اضلاع میں بہت زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔ ان چار اضلاع کےلئے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔ کتہ گوڑم، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاوں، کاماریڈی، کریم نگر، پدا پلی میں شدید بارش ہوگی۔ اس طرح کمرم بھیم آصف آباد، منچریال اور نظام آباد میں بھی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں