اِسرو نے سنگاپور کے سات سیٹیلائٹ کو خلا میں کامیابی کے ساتھ چھوڑا

خلائی تحقیق کی بھارتی تنظیم کے خلائی راکٹ PSLV-C56 کے ذریعے سنگا پور کے ایک سیٹلائٹ اور چھ دیگر payloads کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑا گیا ہے۔ سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچ پیڈ سے آج صبح ساڑھے چھ بجے یہ خلائی راکٹ چھوڑا گیا۔

سنگاپور کے سات سیٹلائٹس کو آج صبح 6.30 بجے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سری ہری کوٹا خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا۔ یہ لانچنگ 44.4 میٹر طویل پی ایس ایل وی-سی56 راکٹ سے کی گئی ہے۔ پی ایس ایل وی کی یہ 58ویں پرواز ہے۔ بھیجے گئے سات سیٹلائٹس میں سب سے اہم 360 کلوگرام ڈی ایس -ایس اے آرسیٹلائٹ ہے۔

ڈی ایس -ایس اے آر سیٹلائٹ کو سنگاپور کی ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایجنسی (ڈی ایس ٹی اے ) اور سنگاپور کی اپنی ایس ٹی انجینئرنگ کے درمیان شراکت داری کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ حکومت سنگاپور کی مختلف ایجنسیوں کی سیٹلائٹ سے تصویری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ایس ٹی انجینئرنگ اس کا استعمال اپنے تجارتی صارفین کو ملٹی ماڈل اور اعلیٰ معیار کی امیجنگ اور جیو سٹیشنری خدمات فراہم کرنے کے لیے کرے گی۔ ڈی ایس -ایس اے آرمیں ایس اے آر پے لوڈ ہوتا ہے جسے اسرائیل ایرو اسپیس انڈیسٹریز نے تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں