سپریم کورٹ نے آج کانگریس لیڈر راہول گاندھی کو ان کے ‘مودی کنیت’ والے تبصرہ پر ہتک عزت کے مقدمے میں سنائی گئی سزا پر روک لگادی۔
عدالت نے تبصرہ کیا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عرضی گزار کے الفاظ مناسب نہیں تھے، درخواست گزار کو تقریر کے وقت محتاط ہونا چاہیے تھا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اس معاملہ میں سزا سے پارلیمنٹ کی رکنیت سے نااہلی کے اثرات نہ صرف فرد بلکہ ووٹر کے حق کو بھی متاثر کرتے ہیں۔
جسٹس بی آر گاوائی، پی ایس نرسمہا اور سنجے کمار پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ راہول گاندھی کی سزا پر روک لگانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی جبکہ قبل ازیں گجرات ہائی کورٹ نے ہتک عزت کیس میں ان کی سزا پر روک لگانے سے انکار کر دیا تھا۔


