منی پور متاثرین کی راحت و بازآباد کاری کےلئے سپریم کورٹ کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل

منی پور میں جاری تشدد پر سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ متاثرین کی راحت اور باز آبادکاری کی نگرانی کیلئے ہائیکورٹ نے سابق خواتین ججس پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

جموں و کشمیر ہائیکورٹ کی سابق چیف جسٹس گیتا متل کی قیادت میں قائم کی گئی اس کمیٹی میں جسٹس شالنی پی جوشی اور جسٹس آشا مینن کو شامل کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرا چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا پر مشتمل بنچ نے بتایاکہ ریاست میں قانون کی حکمرانی پر اعتماد کو بحال کرنے کیلئے یہ قدم اُٹھایاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں