لوک سبھا میں راہل گاندھی کے ’فلائنگ کس‘ پر ہنگامہ، اسمرتی ایرانی نے کانگریس رہنما کے خلاف کاروائی کا اسپیکر سے مطالبہ کیا

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے 2018 میں عدم اعتماد تحریک پر مباحث کے دوران وزیراعظم مودی کو جادو کی جھپی (گلے لگالیا) دی تھی تاہم آج راہل گاندھی نے عدم اعتماد تحریک کے دوسرے روز مباحث میں حصہ لیا اور اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد ایوان سے باہر جاتے وقت بی جے پی ارکان کی جانب دیکھ کر ’فلائنگ کس‘ کی۔

راہل گاندھی کی جانب سے کئے گئے فلائنگ کے اشارہ کے وقت مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی تقریر کررہی تھیں، راہل گاندھی کے اشارہ کے بعد انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے نام لئے بغیر راہل گاندھی کی حرکت کو بدتمیزی قرار دیا اور کہا کہ اس سے ان کے خاندان اور پارٹی کی سونچ کا پتہ چلتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسمرتی ایرانی کے علاوہ دیگر بی جے پی خاتون ارکان پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا سے راہل گاندھی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں