اسدالدین اویسی کی دہلی رہائش گاہ پر ایک بار پھر شدت پسندوں کا حملہ، غنڈوں نے دروازہ کو نقصان پہنچایا

کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی کے دہلی میں واقع مکان پر ایک مرتبہ پھر شدت پسند غنڈوں نے مبینہ طور پر حملہ کردیا۔ نئی دہلی میں انتہائی سخت سیکوریٹی والے علاقہ میں واقع اویسی کی سرکاری رہائش گاہ پر متعدد مرتبہ حملہ کیا گیا۔ تازہ حملہ میں گھر کے دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اسی طرح کا ایک اور حملہ گذشتہ فروری میں بھی کیا گیا تھا۔

دارالحکومت میں اشوکا روڈ کے ہائی سیکورٹی ایریا میں واقع رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کے گھر پر حملہ کرکے نامعلوم غنڈوں نے دروازے پر لگے شیشوں کو نقصان پہنچایا۔ یہ حملہ اتوار کی شام 5 بجے پیش آیا۔

حملے کے وقت اویسی گھر پر نہیں تھے۔ اب پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ اویسی نے ٹویٹ کیا کہ 2014 کے بعد سے ان کی رہائش گاہ پر یہ چوتھا حملہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں