جدید ٹیکنالوجی کے دورمیں ہر کوئی سوشل میڈیا پر وائرل کے ہونے کے چکر میں ہے ،ہر کوئی اپنے فالوورزبڑھانے کے لیے نت نئے طریقے ڈھونڈتا رہتا ہے۔ لیکن جو واقعہ ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ انتہائی دلخراش ہے اترپردیش میں شوہرنے اپنی بیوی کو انسٹاگرام پر زیادہ فالوورز ہونے کے باعث قتل کردیا۔ شوہر نےگاڑی میں ہی بچوں کے سامنے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس کا کہنا ہے مذکورہ شخص احساسِ کمتری کا شکار تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتوارکے روزاُس وقت پیش آیا جب دونوں میاں بیوی اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں کہیں جارہے تھے،اس دوران شوہرنے بچوں کے سامنے ہی بیوی کا گلا گھونٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔


