ایک نوجوان بھگوان شیو کو خوش کرنے کے لیے اپنا سر قلم کرنا چاہتا تھا۔ اس نے اپنا سر کاٹنے کی کوشش کی تاہم اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ فی الحال زیرعلاج ہے۔ یہ خوفناک واقعہ اتر پردیش میں پیش آیا۔ للت پور ضلع میں ایک 30 سالہ شخص اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس نے بھگوان شیو کو خوش کرنے کےلئے اپنی جان کا نذرانہ دینے کی کوشش کی اور درخت کاٹنے والی مشین کے ذریعہ اپنا سرقلم کرنا چاہتا تھا۔
دیپک کشواہا کی حالت نازک ہے، اسے جھانسی میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے۔ دیپک کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا بھگوان شیو کا عقیدت مند ہے۔ مزید یہ کہ پچھلے کچھ مہینوں سے دیپک نے اپنے سر کی قربانی دے کر بھگوان شیو کو خوش کرنے کی خواہش ظاہر کررہا تھا۔ دیپک کے والد نے کہاکہ وہ ہمیشہ اپنے بیٹے سے کہا کرتے تھے کہ ایسا کرنا پاگل پن ہوگا، لیکن وہ ایک ماہ سے اس کےلئے اصرار کررہا تھا۔


