صفر کا چاند نظر نہیں آیا، 19 اگسٹ کو یکم صفرالمظفر

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ صفر المظفر زیرنگرانی مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علما دکن 29 محرم الحرام بمطابق 17 اگسٹ 2023 منعقد ہوا۔

ملک کے اکثر مقامات میں بارش کا سلسلہ رہا ہے اور دیگر مقامات پر مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے کہیں سے بھی روایت ہلال کی اطلاع نہیں ملی، اسی لئے تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علما دکن اعلان کرتی ہے کہ کل 18 اگسٹ بروز جمعہ 30 محرم الحرام 1445ھ ہوگی۔

حسب ذیل حضرات نے اجلاس میں شرکت کی۔ مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا مفتی صغیر احمد نقشبندی، مولانا سید شیخن احمد شطاری کامل پاشاہ، مولانا سید ولی اللہ حسینی قادری، مولانا مشہود احمد، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ اور قاضی سیدنور اللہ فاروق عارفی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں