مفتی محمودزبیر قاسمی جنرل سیکریٹری ریاستی جمعیت علما کی اطلاع کے مطابق مولانا فضل الرحمان قاسمی پریس سکریٹری جمعیت علما ہند نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ جمعیۃعلماء ہند قانونی امدادکمیٹی کے سکریٹری الحاج گلزاراحمد اعظمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے،مسینا اسپتال ممبئی کے آئی سی یومیں وینٹیلیٹر پرہیں، صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشدمدنی مدظلہ نے جماعتی احباب، ائمہ مساجد، ذمہ داران مدارس اورملت کے بہی خواہاں و مخلصین سے موصوف کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
اللہ تعالیٰ موصوف کو صحت کاملہ، عاجلہ اور مستمرہ عطاکردے، آمین۔


