ٹھنڈا مطلب کوکا کولا، اَنْ پَڑھ مطلب نریندر مودی: بھگوت مان (ویڈیو دیکھیں)

پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے آج مدھیہ پردیش میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے نریندر مودی سے متعلق ایک نعرہ لگایا۔ بھگوت مان نے کہا کہ پہلے ایک ایڈ آتی تھی جس میں کہا جاتا تھا ’ٹھنڈا مطلب کوکا کولا‘ اور اب یہ کہا جارہا ہے ’اَنْ پَڑھ مطلب نریندر مودی‘۔

قبل ازیں دہلی کے وزیراعلیٰ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک 75 سالوں میں کسی ایک جماعت نے آپ کو الیکشن سے پہلے یہ نہیں کہا کہ ہم آپ کے بچوں کے علاج کے لیے اسکول اور اسپتال بنائیں گے۔ ماما نے اپنے بھانجے بھانجیوں کو بہت دھوکہ دیا ہے، اب ان پر بھروسہ نہ کرنا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دہلی پنجاب میں جو کیا، وہی اب مدھیہ پردیش میں کریں گے۔
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گارنٹی کی کتاب دیگر پارٹیوں کی طرح منشور نہیں بلکہ کیجریوال کی گارنٹی ہے۔ جس طرح ماں گنگا کی ندی الٹی نہیں بہہ سکتی، اسی طرح اروند کیجریوال کی گیارنٹی کبھی ضائع نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں