حیدرآباد (دکن فائلز) اترپردیش کے شہر لکھنو کی میئر و بی جے پی رہنما سشما کھڑک وال کو جب ایک ہسپتال کے عملے نے آئی سی یو کے باہر جوتے اتارنے کا مشورہ دیا تو غصہ آگیا اور وہ آپے سے باہر ہوگئیں۔ اس موقع پر میئر سشما نے ڈاکٹرز اور عملے سے بد زبانی کی، دھمکیاں دیں اور آخر میں ہسپتال کو منہدم کرنے کےلئے بلڈوزر بھی بلوا لیا۔
اطلاعات کے مطابق فوری طور پر بی جے پی کے کارکنوں نے ہسپتال کی مخالفت میں پوسٹر بھی لگائے گئے۔ بعدازاں پولیس نے مقام پر پہنچ کر معاملہ کو رفع دفع کردیا۔


