حیدرآباد (دکن فائلز) مغربی بنگال کے شمالی علاقے میں غیرقانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست کے شمالی ضلع گنہ کی پٹاخہ فیکٹری میں صبح کے وقت پیش آیا۔ دھماکے کے نیتجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ علاقے کی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت میں غیر قانونی طریقہ سے پٹاخہ فیکٹری چلائی جارہی تھی۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ ماضی میں اس طرح کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔


