نوح میں شوبھا یاترا نکالنے کی دھمکی کے بعد انتظامیہ ہائی الرٹ، تعلیمی ادارے و بازار بند

حیدرآباد (دکن فائلز)نوح میں حکام کی جانب سے اجازت دینے سے انکار کے باوجود سروجاتیہ ہندو مہا پنچایت کی جانب سے ’شوبھا یاترا‘ نکالنے کی دھمکی دینے کے بعد علاقہ میں سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے اور پولیس و نیم فوجی دستوں کی بڑی تعدادکو تعینات کردیا گیا ہے۔

نوح انتظامیہ نے بازار، تعلیمی ادارے، بنکوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ وہیں موبائل و انٹرنیٹ سرویسز کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ علاقہ میں دفعہ 144 بھی نافذ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وشو ہندو پریشد نے آج برج منڈل جل ابھیشیک یاترا نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ جلوس کی اجازت نہ دینے کے باوجود نوح میں سرو جاتیہ ہندو مہاپنچایت نے ‘شوبھا یاترا’ کی کال دی ہے جس کے بعد سیکوریٹی فورسس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی کے آخر میں نوح میں تشدد پھوٹ پڑا تھا اور فرقہ وارانہ فسادات میں متعدد مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران تشدد کے واقعات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں