مسلم طالب علم کی شناخت ظاہر کرنے کے الزام میں محمد زبیر کے خلاف مقدمہ درج: مجھے نشانہ بنایا جارہا ہے، معروف صحافی کا بیان

حیدرآباد (دکن فائلز) خبروں کی حقیقت جانچنے والی معروف ویب سائٹ ’آلٹ نیوز‘ کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف اسکول میں ساتھی طلب علموں سے مسلمان طالب علم کو پٹوانے والی اسکول ٹیچر کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان پر طالب علم کی مبینہ طور پر شناخت ظاہر کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

محمد زبیر کے خلاف مظفر نگر کے ایک پولیس اسٹیشن میں جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 74 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اس قانون کے مطابق اگر کوئی شخص متاثرہ بچے یا کسی جرم کے گواہ کی شناخت ظاہر کرتا ہے تو یہ قابل سزا ہے۔ قصوروار ٹھہرائے جانے والوں کو 6 ماہ قید یا 2 لاکھ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

محمد زبیر نے اس سلسلہ میں ’اسکرول‘ کو بتایا کہ انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’اس ویڈیو کو کئی دیگر لوگوں نے بھی شیئر کیا تھا، لیکن ایف آئی آر میں صرف میرا نام ہے‘۔ انھوں نے کہا کہ پولیس نے ابھی تک مجھ سے رابط قائم نہیں کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں