حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ادھیر راجن چودھری کی معطلی کو لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی نے منسوخ کرنے کی لوک سبھا اسپیکر سے سفارش کی ہے۔ کانگریس کے رہننما نے آج پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنی معطلی کو برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔
ادھیر راجن چودھری کو 11 اگست کو منی پور تشدد پر عدم اعتماد کی تحریک پر بحث کے دوران ‘نامناسب‘ رویہ کے الزام میں معطل کر دیا گیا تھا۔ چودھری نے وزیراعظم نریندر مودی کا موازنہ دھرتراشٹر سے کیا تھا جس کے بعد لوک سبھا اسپیکر نے انہیں معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔
ادھیر رنجن چودھری نے آج لوک سبھا کی استحقاق کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ ان کا ارادہ کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا نہیں تھا۔ انہوں نے اپنی جانب سے کئے گئے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا۔ بی جے پی رکن سنیل کمار سنگھ کی سربراہی میں پارلیمانی پینل کمیٹی کی جانب سے لوک سبھا اسپیکر سے چودھری کی معطلی کو منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد اس سلسلہ میں اسپیکر کی جانب سے بھی احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔


