مودی حکومت شہریوں کی جاسوسی کیلئے طاقتور آلات خرید رہی ہے: رپورٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) فائنانشیل ٹائمزکی رپورٹ نے ایک سنسنی خیز انکشاف کیا ہے کہ مودی حکومت، اسرائیل کی دو کمپنیوں سے جاسوسی کے نہایت اعلیٰ درجےکے آلات (ٹولز) خرید رہی ہے جس کی مدد سے شہریوں کی ایک ایک نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ اسرائیلی کمپنیوں سے خریدے گئے یہ آلات نہایت اعلیٰ درجے کی جاسوسی کے لئے کام آتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی یہ دو کمپنیاں کوگنائٹ اور سیپٹئر، جاسوسی کے آلات بنانے اور اس کا سافٹ ویئر تیار کرنے کا کام کرتی ہیں۔ رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں سے خریدا گیا یہ سرویلانس سسٹم پورے ملک میں ’ سب سی کیبل لینڈنگ اسٹیشنوں ‘ پر نصب کردیا گیا ہے۔ اس کی مدد سے ملک کے 140 کروڑ شہریوں کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سسٹم کے ذریعے موبائل فون کا ڈیٹا ، کال ریکارڈ ڈیٹا ، انٹر نیٹ پر سرچ کی جانے والی ویب سائٹس ، سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ای میل تک ہیک کئے جاسکتے ہیں اور صارفین کو اس کے بارے میں معلوم بھی نہیں ہو گا۔ رپورٹ میں یہ بات بھی درج ہے کہ سیپٹئر کمپنی نےریلائنس جیو ، ووڈافون آئیڈیا اور سنگاپور کی سنگ ٹیل کمپنیوں کو قانونی طور پر یہ سافٹ ویئر اور آلات فروخت کئے ہیںجس سے جاسوسی کا شبہ مزید بڑھ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں