ون نیشن، ون الیکشن کا نظریہ بھارت کی ریاستوں پر حملہ: راہول گاندھی

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ ایک ملک اور ایک الیکشن کا نظریہ ہندوستان کی وفاقی روح کے خلاف ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے ون نیشن، ون الیکشن کو نافذ کرنے سے تعلق قانونی پہلؤں پر غور کرنے کےلئے سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کانگریس اس معاملہ پر مرکزی حکومت کو شدید تنقد کا نشان بنارہی ہے۔ قبل ازیں ادھیر رنجن چودھری نے کمیٹی کا حصہ بننے سے انکار کردیا جبکہ جئے رام رمیش نے اسے صرف ایک رسم قرار دیا اور اب راہل گاندھی نے کہا کہ یہ یونین آف انڈیا پر حملہ ہے۔

راہول گاندھی نے ایک ملک، ایک انتخابت کے خیال کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایکس پر پیام دیا کہ ’انڈیا یعنی بھارت ریاستوں کا مرکز ہے۔ ایک ملک، ایک انتخاب کا تصور مرکز اور اس کی تمام ریاستوں پر حملہ ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں