لوک سبھا انتخابات قبل از وقت کرانے مودی حکومت کا کوئی ارادہ نہیں: انوراگ ٹھاکر

حیدرآباد (دکن فائلز) اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیرانوراگ سنگھ ٹھاکر نے یہ وضاحت کی ہے کہ لوک سبھا کے انتخابات مقررہ وقت سے پہلےکرانے کا سرکار کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں اُنہوں نے کہاکہ آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کو عام انتخابات کے ساتھ کرانے کی خاطر اِن میں تاخیر کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ٹھاکر نے انتخابات وقت سےپہلے کرائے جانے اور اِن میں تاخیر کرنے کو ذرائع ابلاغ کی قیاس آرائی قرار دیا۔وزیر نے یہ بھی کہا کہ سرکار نے”ایک ملک-ایک چناؤ “ کے امکان کا جائزہ لینے کیلئے ایک کمیٹی قائم کی ہے اور یہ کمیٹی متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں