حیدرآباد (دکن فائلز) تمل ناڈو کے وزیر اودے نیدھی اسٹالن نے سناتن دھرم سے متعلق بیان پر اپنی وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں۔ انہوں نےکہا کہ میں نے کوئی نسل کشی کی بات نہیں کی۔ نیدھی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ لوگ بچکانہ حرکت کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میں نے نسل کشی کے لئے اکسایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب پی ایم مودی، کانگریس مکت بھارت کی بات کرتے ہے تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ کانگریسیوں کو کی نسل کشی کی جائے؟
انہوں نے کہا کہ میں نے سناتن دھر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے نظریہ کو ختم کیا جانا چاہئے، میں اپنے بیا پر قائم ہوں۔
واضح رہے کہ اودے نیدھی اسٹالن نے گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اودے نیدھی نے سناتن دھرم کا موازنہ ڈینگو اور ملیریا جیسی بیماریوں سے کیا تھا اور کہا تھا کہ اسے ختم کرنا چاہئے۔


