ہریانہ میں ملعون راجہ سنگھ کی ہیٹ اسپیچ: مسلمانوں اور مدارس کے خلاف خوب زہر اگلا

حیدرآباد (دکن فائلز) بی جے پی سے نکالے گئے ملعون راجہ سنگھ نے اپنی نفرت انگیز تقاریر کے سلسلہ کو جاری رکھا ہوا ہے، جہاں موقع مل جائے مسلمانوں کے خلاف خوب زہراگلتے رہتے ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے ہریانہ کے حصار میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور تقریر کرتے ہوئے اقلیتوں کے خلاف مبینہ طور پر تشدد پر اکسایا۔

ان کی تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سناجاسکتا ہے کہ ’میں ان لوگوں کا سر قلم کردوں گا جو ہندو راشٹر بنانے کی راہ میں آئیں گے‘۔ انہوں نے ہندو ازم کے تحفظ کے نام پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا اور پروگرام میں شریک لوگوں کو خوب اکسایا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو ہندو ملک بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

ملعون راجہ سنگھ نے مدارس کے خلاف بھی نفرت انگیز بیان دیا اور جھوٹا پروپگنڈہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں پھتر مارنے، لوٹنے اور دیگر دہشت گرد سرگرمیوں کی تربیت دی جاتی ہے۔انہوں نے مدارس کے خلاف انتائی من گھڑت باتیں کی۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ مستقبل میں ہندو بچے فخر سے تب ہی چلیں گے جب مسلمانوں اور عیسائیوں کو ختم کیا جائے گا۔

اس طرح کی شر و نفرت انگیز تقریر کے بعد ابھی تک ہریانہ پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ واضح رہے کہ ہریانہ میں بی جے پی برسراقتدار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں