اس مندر میں اب نہیں لگے گی آر ایس ایس کی شاخہ، ہائی کورٹ نے لگائی پابندی

حیدرآباد (دکن فائلز) کیرالہ میں ترووننتا پورم کے سرکارا دیوی مندر احاطہ میں اب آر ایس ایس کی شاخہ نہیں لگ سکے گی۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے اس مندر میں شاخہ کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ہائی کورٹ نے سرکارا دیوی مندر میں آر ایس ایس کے ٹریننگ کیمپ کو چیلنج کرنے والی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آر ایس ایس کی مندر کے احاطہ میں سرگرمی پر پابندی عائدکردی۔

معزز عدالت نے مندر کے احاطہ میں اجتماع یا اسلحہ کی تربیت کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ اس معاملہ میں قبل ازیں عدالت نے اسلحہ کی ٹریننگ پر پابندی عائد کی تھی، اب تازہ حکم کے مطابق یہاں آر ایس ایس اپنی شاخہ بھی نہیں لگا سکے گی۔ عدالت نے شاخہ لگانے پر پابندی عائد کردیا ہے۔ مندر کے احاطہ میں صرف پوجا اور تہوار کے موقع پر تقریب کی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں