حیدرآباد (دکن فائلز) کشمیر کے اننت ناگ میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جاری انکاونٹر میں اب تک دو فوجی افسران اور ایک ڈی ایس پی ہلاک ہوگئے جبکہ تصادم جاری ہے۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اننت ناگ انکاونٹر پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔
اننت ناگ انکاونٹر کو لیکر اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہمارے فوجیوں کی جانوں کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے اور مودی حکومت خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں اور بہادر فوجیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہے اور وزیراعلظم مودی خاموش ہے۔ انہوں نے مودی سے انکاونٹر پر لب کشائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
#WATCH | Hyderabad, Telangana: AIMIM chief Asaduddin Owaisi says, "They are playing a game with Indian soldiers' lives. There is a cricket match of bullets in Rajouri and our people are being killed… First, this game needs to end before playing the cricket match… My only… pic.twitter.com/LfF3K9XC7I
— ANI (@ANI) September 16, 2023
اسدالدین اویسی نے کہا کہ کشمیر میں ہمارے فوجیوں کے خلاف گولیاں برساکر ان کی جانوں سے کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی سے سوال کیا کہ ’کیا ایسے میں مودی اسٹیڈیم میں ہند۔پاک کا میچ ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ پہلے کشمیر میں فوجیوں کی جانوں کے ساتھ جو کھیل کھیلا جارہا ہے اسے ختم ہونا چاہئے۔
انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم پلوامہ حملہ کے بعد غصہ دکھایا تھا،اب اب ہمارے کرنل، میجر، ڈپٹی ایس پی مارے گئے لیکن اب پی ایم مودی کو غصہ کیوں نہیں آرہا ہے۔ وہ خاموش کیوں ہیں؟ انہوں نے آخر میں پرزور سوال کیا کہ ’پلوامہ کے بعد وزیراعظم مودی ٹھنڈے کیوں پڑ چکے ہیں؟


