حیدرآباد (دکن فائلز) کشمیر کے معروف مذہبی رہنما میر واعظ عمر فاروق کی چار سالہ نظر بندی بالآخر ختم کردی گئی جس کے بعد میر واعظ عمر فاروق نے چار سالہ وقفہ کے بعد آج سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا۔
مرکز نے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی سے ایک روز قبل 4 اگست کو عمر فاروق کو گھر پر نظربند کر دیا گیا تھا۔ میرواعظ چار سال تک گھر میں نظربند رہنے کے بعد آج سرینگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ میں شرکت کی۔
رہائی کے بعد میر واعظِ کشمیر نے چار تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا۔ اس موقع پر مسجد میں جمعہ کی نماز کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے۔ جہاں ایک طرف مسجد مصلیوں سے بھری تھی اور نمازیوں نے جب میرواعظ کو مسجد میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا تو جذباتی ہوگئی وہیں دوسری طرف خود عمر فاروق بھی منبر رسول پر جاتے وقت جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسو روان ہہوگئے۔


