سرعام امام مہدی ہونے کا دعویٰ کرنے والی ملعون خاتون کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد (دکن فائلز) کویت میں امام مہدی ہونے کی دعویدار خاتون کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ قبل ازیں ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں یہ دیکھا گیا کہ ایک ملعون خاتون، امام مہدی ہونے کا دعویٰ کررہی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں ایک ملعون خاتون کو ایک مال کی لابی میں با آواز بلند یہ دعویٰ کرتے سنا گیا کہ وہ ”منتظر مہدی“ ہے۔ عربی ویب سائیٹ عرابک ڈاٹ آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق مال میں گھومنے والی خاتون نے کہا کہ میں ’امام مہدی علیہ السلام ہوں اور میں قیامت کے روز پیغمبروں کی امام ہوں گی‘۔ (نعوذ باللہ)

خاتون کی جانب سے امام مہدی ہونے کے دعوے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا۔ کویت کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سر عام گھومتے پھرتے امام مہدی کا دعویٰ کرنے والی خاتون کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اس سارے معاملے پر کویتی حکام کی جانب سے وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام کی جانب سے واقعہ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں