برطانوی یونیورسٹی کا جادو ٹونے میں ڈگری کرانے کا اعلان

برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر نے آئندہ سال سے جادو ٹونے میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری کرانے کا اعلان کر دیا۔ یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ ادارے کی جانب سے یہ پروگرام ستمبر 2024 میں شروع کیا جائے گا اور اس کورس میں جادو کی تاریخ کا جائزہ لینے کے ساتھ ادب، فلسفے، آثارِ قدیمہ، عمرانیات، نفسیات، ڈرامہ اور مذہب کا جادو کے حوالے سے تجزیہ کیا جائے گا۔

اس نئے کورس کی رہنمائی کرنے والی پروفیسر ایمیلی سیلوو نے یونیورسٹی کے بلاگ میں لکھا کہ یونیورسٹی کے اندر اور باہر جادو ٹونے میں دلچسپی میں اضافے کی بنیاد معاشرے سے متعلق اٹھنے والے سوالات میں پائی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیکولونائزیشن، علمیات کے متبادل کی تلاش، فیمنزم اور انسداد نسل پرستی اس پروگرام کے بنیاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں