مٹ گئے حجاب کو مٹانے والے! بہادر، غیور اور ایمانی جذبہ سے سرشار مسلم طالبات کی جیت، کرناٹک حکومت نے حجاب میں امتحان لکھنے کی اجازت دے دی

حیدرآباد (دکن فائلز) کرناٹک میں کانگریس کی سیکولر حکومت نے بالآخر مسلم طالبات کو حجاب میں امتحان لکھنے کی اجازت دے دی۔ اب ایمانی جذبہ سے سرشار کرناٹک کی مسلم بہنیں و بیٹیاں حجاب پہن کر امتحان لکھ سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حجاب معاملے پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا اور ریاست کے وزیر تعلیم ایم سی سدھاکر نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں غور و خوص کے بعد فیصلہ لیا گیا۔ کرناٹک حکومت نے امتحان کے دوران طالبات کو حجاب پہننے کی اجازت دے دی۔

حجاب معاملہ کو لے کر کرناٹک حکومت میں وزیر تعلیم ایم سی سدھاکر کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ حجاب کو لے کر تنازعہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ سبھی لوگوں کی آزادی کو توجہ میں رکھ کر ہی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ نیٹ کے امتحان میں بھی طالبات کو حجاب پہن کر بیٹھنے کی اجازت ہے۔ کوئی بھی شخص اپنی مرضی کے مطابق کپڑے پہن کر امتحان دے سکتا ہے، اس پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں