نام نہاد آزاد دنیا فلسطین میں نسل کشی کی حمایت جاری۔۔۔، غزہ پر اسرائیلی بربریت کے خلاف پرینکا گاندھی کا سخت ردعمل

حیدرآباد (دکن فائلز) کانگریس جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی نے آج غزہ کی صورتحال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ پرینکا گاندھی نے کہا ٹوئٹ کیا کہ ’نام نہاد آزاد دنیا کے رہنما فلسطین میں نسل کشی کی مالی معاونت اور حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’غزہ میں صورتحال ہولناک اور شرمناک کے الفاظ سے آگے بڑھ چکی ہے‘۔

پرینکا گاندھی نے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ ’غزہ میں 10 ہزار شہریوں کا قتلِ عام ہو چکا جن میں تقریباً 5 ہزار بچے شامل ہیں، غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپوں، اسپتالوں اور ایمبولینسوں کو بموں سے نشانہ بنایا گیا‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’بین الاقوامی برادری کو جنگ بندی جیسا اقدام فوری طور پر کرنا چاہیے، جنگ بندی نہ ہوئی تو عالمی برادری کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچے گا‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں