چھتیس گڑھ میں پولنگ کے دوران تشدد کے واقعات، انکاونٹر میں متعدد ماؤنواز ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) چھتیس گڑھ میں آج پولنگ کے دوران متعدد مقامات پر تشدد کے واقعات پیش آئے۔ کانکیر، نارائن پور اور دنتے واڑہ میں ماؤنوازوں نے بڑے پیمانے پر تشدد کرنے کی کوشش کی تاہم سیکوریٹی اہلکاروں نے ان کے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔ کانکیر میں نکسلیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک تصادم ہوا انکاؤنٹر ہوا ہے، جس کے بعد نکسلائٹس فرار ہوگئے۔ یہاں ایک اے کے 47 ضبط کیا گیا اور متعدد ماؤنوازوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

وہیں نارائن پور میں بھی انکاونٹر پیش آیا۔ نکسلائٹ جنگل میں فرار ہوگئے۔ دنتے واڑہ میں سیکوریٹی فورسس نے تلاشی کے دوران آئی ای ڈی برآمد کرلیا، جس سے ایک بڑے حملہ کو ناکام بنادیا گیا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق بیجاپور کے گنگلور میں بھی انکاونٹر ہوا جس میں متعدد نکسلائٹس کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔

اس کے علاوہ سکما میں بھی نکسلیوں نے حملہ کی کوشش کی تاہم سیکوریٹی فورسس نے حملہ کو ناکام بنادیا۔ اس کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی تشدد کے واقعات رپورٹ ہونے کی اطلاع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں