افغانستان نے ہندوستان میں اپنے سفارت خانہ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا

حیدرآباد (دکن فائلز) افغانستان کے سفارتخانے نے نئی دلی میں اپنے سفارتی مشن کو مستقل طور سے بند کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ سفارتخانے نے ایک بیان میں پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ مشن کو بند کرنے اور مشن کی تحویل سے متعلق اتھارٹی کی منتقلی کا فیصلہ افغانستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ سفارتخانے نے گزشتہ 22 سال سے افغانستان کی مدد اور حمایت کرنے کیلئے بھارت کے عوام کے تئیں تشکر کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان کی جانب سے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ افغانستان کے سفارتی مشن کے بیان کے مطابق نئی دہلی میں سفارت خانہ بند کرنے کا ان کا فیصلہ آج (جمعہ) سے نافذ ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ افغانستان کو ہندوستان کی جانب سے مسلسل چیلنجز کا سامنا ہے۔ تاہم نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ حکومت ہند کی جانب سے مسلسل چیلنجوں کی وجہ سے اپنے سفارتی مشن کو 23 نومبر 2023 سے مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر افسوس کا بھی اظہار کیا گیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان ایمبیسی کی جانب سے سفارتخانہ بند کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان حکومت نے ہندوستان کی جانب سے سفارتی تعاون نہ ملنے کا الزام عائد کیا ہے۔

وہیں وزارت خارجہ کی جانب سے اس سلسلہ میں ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں