ممبئی ایئر پورٹ کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی، ای میل موصول

حیدرآباد (دکن فائلز) مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں واقع ایئرپورٹ ٹرمینل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ اس سلسلہ میں ایک ’ای میل ’موصول ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر دو کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی جبکہ ای میل میں مزید کہا گیا کہ ’ایئرپورٹ انتظامیہ بٹ کوائن میں 10 لاکھ امریکی ڈالرادا کرے ورنہ وہ ٹرمینل نمبردو کو بم سے اڑا دیا جائے گا‘

ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے 48 گھنٹے کے اندر ادائیگی کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں