’اب سمجھ آرہا ہے ہٹلر یہودیوں سے اتنی نفرت کیوں کرتا تھا‘ سنجے راوت کے ٹوئٹ پر اسرائیلی سفارتخانہ تلملا اٹھا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) شیوسینا (ادھو) کے رہنما سنجے راوت نے بھی فلسطینیوں کیخلاف مظالم پر بیان دیا جس پر دہلی میں موجود اسرائیلی سفارتخانہ تلملا اٹھا اور احتجاج درج کرایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے راوت نے ٹوئٹ کیا کہ ’اب سمجھ آرہا ہے ہٹلر جیوز سے اتنی نفرت کیوں کرتا تھا‘۔

سنجے راوت کے ٹوئٹ کے بعد اسرائیلی سفارت خانہ نے شیوسینا رہنما کے خلاف سخت احتجاج درج کرایا۔ اسرائیلی سفارتخانہ نے وزارت خارجہ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر راجیہ سبھا کے رُکن کی جانب سے یہودیوں کے خلاف ’ہولوکاسٹ‘ کو جائز قرار دینے والے تبصروں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سنجے راوت نے یہ ٹوئٹ 14 نومبر کو کیا تھا اور بعد میں اسے ڈیلٹ بھی کردیا تھا لیکن اب اسرائیلی سفرتخانہ کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں