حیدرآباد (دکن فائلز) راجستھان میں ہندوتوا تنظیم راشٹریہ راجپوت کرنی سینا کے سربراہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جئے پور میں پیش آیا جب سکھدیو سنگھ گوگامیڈی اپنے گھر میں تھا۔ گھر میں پہلے سے اس کے بیٹھے نامعلوم افراد نے اچانک سکھدیو پر گولیاں برسا دیں۔
یہ سارا واقعہ گھر میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو نامعلوم افراد نجو سکھدیو کے جان پہچان کے ہی معلوم ہورہے ہیں، انہوں نے اچانک فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے فائرنگ کرکے سکھدیو کو قتل کیا اور چند لمحوں میں وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ سکھدیو کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔
One social media account – Rohit Godara Kapurisar, who is an associate of Goldy-Larence group, has taken the responsibility of murder of Rajput Karni Sena chief Sukhdev Singh Gogamedi in Jaipur. pic.twitter.com/RpCBA9Uzx2
— Alok Arjun Singh (@AlokReporter) December 5, 2023
فائرنگ کے وقت موجود ایک اور شخص اجیت سنگھ شدید زخمی ہوگیا، جس کا علاج کیا جارہا ہے۔ راجستھان ڈی جیپی امیش مشرا نے بتایا کہ کے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کے گھر میں چار مسلح افراد داخل ہوئے تھے۔
لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ گینگسٹر روہت گودارا نے ایک فیس بک پوسٹ میں حملے کی ذمہ داری قبول کی۔


