حیدرآباد (فکن فائلز) ترنمول کانگریس کی مہوا موئترا کی پارلیمنٹ کی رکنیت کو آج منسوخ کردیا گیا۔ کیش فار کیوری (رقم کے بدلے سوالات) کے الزامات سے متعلق اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کو آج پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ کمیٹی نے مہوا موئترا کے خلاف الزامات کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے ان کی رکنیت کو منسوخ کرنے کی سفارش کی۔
کمیٹی کی رپورٹ پر لوک سبھا میں بحث ہوئی اور سفارشات کو منظور کرلیا گیا۔ اپوزیشن نے مہوا موئترا کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کئے جانے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ کانگریس نے منسوخی کو غیرقانونی قرار دیا۔


